انٹرنیٹ پر ٹیکس کی اطلاعات، شہباز گل نے وضاحت کردی

انٹرنیٹ پر ٹیکس کی اطلاعات، شہباز گل نے وضاحت کردی
انٹرنیٹ پر ٹیکس کی اطلاعات، شہباز گل نے وضاحت کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہباز گل نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ پیکجز پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جارہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے  ہوئے انکا کہنا تھا کہ ’ایک تجویز دی گئی کہ انٹرنیٹ ڈیٹا پر فی GB پانچ روپے ٹیکس لگایا جائے۔  وزیراعظم صاحب اور کابینہ نے اسے منظور نہیں کیا۔  وزیراعظم چاہتے ہیں کہ انٹرنیٹ تک رسائی ہر شخص کو ہونی چاہئیے اس لئے انٹرنیٹ پر کوئی اضافی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ تا کہ یہ عام آدمی کی قوت خرید میں رہے۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل اطلاع تھی کہ حکومت نئے بجٹ میں انٹرنیٹ پیکجز پر نیا ٹیکس لگانے جارہی ہے۔

مزید :

قومی -