بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر کے 34منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص

بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر کے 34منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص
بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر کے 34منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر کے 34منصوبوں کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے اربوں روپے مختص کئے ہیں.

پلاننگ کمیشن کےمطابق ضلع شیرانی میں 67کلومیٹر سڑک کیلئے 15ملین، ضلع موسی خیل میں بلیک ٹاپ روڈ کیلئے 7.693ملین، ضلع سبی میں روڈ کی تعمیر کیلئے 26.909 ملین، ضلع لورالائی میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے 12ملین، ضلع قلعہ عبداللہ روڈ کی تعمیر کیلئے 6.858ملین، ضلع چاغی میں روڈ کی تعمیر کیلئے 6.858ملین، ضلع نصیرآباد میں روڈ کی تعمیر کیلئے 6.603ملین، ضلع چاغی میں روڈ کی تعمیر کیلئے 9.975 ملین، ضلع قلات اور خاران کی روڈ کی تعمیر کیلئے 14.500 ملین روپے مختص کئے ہیں۔

ضلع کوہلو کی روڈ کی تعمیر کیلئے 2.734 ملین،وانگوہلز کی روڈ کی تعمیر کیلئےایک ملین،ضلع سوراب کی روڈ کی تعمیر کیلئے2.215ملین،لاکھڑا ٹو ماڑی کی روڈ کی تعمیرکیلئے 2.224ملین، ضلع چاغی میں 6.658ملین، ضلع نصیر آباد میں روڈ کی تعمیر کیلئے 4.434ملین، صحبت پور ٹو کشمور کی روڈ کی تعمیر کیلئے 10.883ملین، ضلع پشین میں روڈ کی تعمیر کیلئے 26.864ملین، گوادر میں 113 کلومیٹر روڈ کی تعمیر کیلئے 46.409ملین، ضلع ژوب کی روڈ کی تعمیر کیلئے 39.500ملین روپے مختص کئے ہیں۔

ضلع کوئٹہ کی روڈ کی تعمیر کیلئے 4.693ملین، ضلع لسبیلا میں حب بائی پاس کیلئے 16.401ملین، ضلع وشوک میں روڈ کی تعمیر کیلئے 3.861ملین، ضلع لسبیلا میں روڈ کی تعمیر کیلئے 6.982ملین،گوادر میں نادرن بائی پاس کیلئے 76.970ملین، زیارت میں سب روڈ کی تعمیر کیلئے 7.395ملین، ساؤتھ بلوچستان پیکج کے تحت ضلع کیچ کیلئے 7.395ملین، ضلع زیارت میں 7.395ملین، ضلع زیارت کی روڈ کی تعمیر کیلئے 6.250ملین، ضلع ژوب میں روڈ کی تعمیر کیلئے 11.696ملین، ضلع دکی کی روڈ کی تعمیر کیلئے 17.500ملین، ژوب ٹو مہتر کے بلیک ٹاپ کیلئے 24.443ملین، ضلع زیارت میں روڈ کی تعمیر 25.975 ملین، ضلع لورالائی میں دورویہ سڑک کی تعمیر کیلئے 1.786ملین اور ضلع زیارت میں مختلف سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ کیلئے 39.218ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -