ق لیگ بھی کھل کر بجٹ کی سپورٹ میں سامنے آگئی، بڑا اعلان کردیا

ق لیگ بھی کھل کر بجٹ کی سپورٹ میں سامنے آگئی، بڑا اعلان کردیا
ق لیگ بھی کھل کر بجٹ کی سپورٹ میں سامنے آگئی، بڑا اعلان کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ(ق) کے سربراہ   چوہدری شجاعت نے نے بجٹ کو مثبت قرار دیدیا۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہناتھا کہ شوکت ترین کی  بجٹ تقریر مثبت اور سادہ تھی۔ بجٹ تقریر میں اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ نہیں پیش کیا گیا، بجٹ مسائل کی آگاہی اور ان کا حل نکالنے کے لئے مثبت تجاویز پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ ماضی کی طرح روایتی سیاسی تقریر نہیں تھی، جس میں وزیراعظم کی مدح سرائی زیادہ کی جاتی تھی۔ بجٹ کا فائدہ تب ہے، جب تنخواہ دار اور مزدور طبقے کو عملی طور پر فائدہ پہنچے، ٹیکس کا اثر سب سے زیادہ تنخواہ دار طبقہ پر پڑتا ہے۔کاروباری طبقہ 2 روپے کی چیز 4 روپے میں بیچ کر اپنا نقصان پورا کرلیتا ہے جبکہ تنخواہ دارطبقہ اپنی آمدن خود نہیں بڑھا سکتا اس کا سارا انحصار مالک پر ہوتا ہے۔ سرمایہ دار طبقہ کاروبار کے منافع کا حصہ ملازمین کے لئے بھی رکھے تو عام آدمی کی زندگی بہتر ہوسکتی ہے۔

مزید :

قومی -