وزیر اعلی سندھ کا وفاق سے فنڈز نہ ملنے کا طعنہ، اسد عمر کاترکی بہ ترکی جواب

وزیر اعلی سندھ کا وفاق سے فنڈز نہ ملنے کا طعنہ، اسد عمر کاترکی بہ ترکی جواب
وزیر اعلی سندھ کا وفاق سے فنڈز نہ ملنے کا طعنہ، اسد عمر کاترکی بہ ترکی جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن  لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ سندھ حکومت وفاق سے فنڈز نہ ملنے کا رونا روتی ہے مگر بلاول ہاوس میں لگی آگ بجھانے کے لیے وفاق  کے دئیے ہوئے فائر انجن استعمال ہوئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ’جس وفاق کی کمپنی SIDCL کو وزیر اعلیٰ سندھ نے ایسٹ انڈیا کمپنی سے تشبیہ دی آج اسی کمپنی کے زریہ دیئے گئے وزیراعظم عمران خان کے کراچی کے لئے 50 سے زائد فائر انجن میں سے ایک نے بلاول ہاؤس کے پاس پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل میں لگی آگ بجھائی. بیشک اللہ الحق ہے۔’

مزید :

قومی -