پنجاب کا وہ شہر جہاں رات گئے ژالہ باری شروع ہو گئی 

پنجاب کا وہ شہر جہاں رات گئے ژالہ باری شروع ہو گئی 
پنجاب کا وہ شہر جہاں رات گئے ژالہ باری شروع ہو گئی 

  

نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب سمیت صوبہ سندھ اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جبکہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے بھی شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے تاہم پنجاب کے شہر نارووال میں اچانک موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی شروع ہو گئی ہے جس نے شہریوں کے مرجھائے ہوئے چہروں پر رونقیں بکھیر دی ہیں ۔؎

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ اور پنجاب گرمی کی شدید لپیٹ میں ،جمعہ کے روز مساجد میں باران رحمت کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی ہیں جبکہ جون کے مہینے میں پڑنے والی گرمی نے شہریوں کے چودہ طبق روشن کئے ہوئے ہیں ،محکمہ موسمیات نےلاہور سمیت اکثر شہروں میں 12جون سے بارشوں کا امکان ظاہرکیا ہےتاہم سیالکوٹ اور نارووال میں تیز آندھی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ نارووال میں باران رحمت کے ساتھ ہی ژالہ باری بھی شروع ہو گئی ہے جس سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں، نارووال سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی محمد اعظم خاور نے ژالہ باری کے مناظر کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ۔

دوسری طرف سیالکوٹ میں آنے والی آندھی سے شہر کے اکثر حصوں میں بجلی کے بریک ڈاؤن سے تاریکی نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں ۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -نارووال -