جیسا کرو گے ویسا بھر و گے، شہریوں کے چالان کرنے والے وارڈن کا اپنا لاکھوں روپے کا چالان ہوگیا

جیسا کرو گے ویسا بھر و گے، شہریوں کے چالان کرنے والے وارڈن کا اپنا لاکھوں ...
جیسا کرو گے ویسا بھر و گے، شہریوں کے چالان کرنے والے وارڈن کا اپنا لاکھوں روپے کا چالان ہوگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )شہریوں کے چالان کاٹنے والے ٹریفک وارڈن کا اپنا لاکھوں روپے کا چالان ہوگیا۔دوران ڈیوٹی ٹریفک وارڈن کی چالان ڈیوائس چوری ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ل سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے وارڈنز کو چالان ڈیوائس دی گئی ہیں ۔گزشتہ روز  ٹاون شپ سرکل میں تعینات وارڈن عمر یونس  کی چالان ڈیوائس چور چوری کرکے لے گئے ۔چالان ڈیوائس چوری ہونے پر ٹریفک وارڈن عمر یونس کو تین لاکھ 70 ہزار سرکاری خزانے میں جمع کروانے کا حکم دے دیا گیا  ہے۔ وارڈن عمر یونس کو رقم جمع کروانے کا چالان بھجوا دیا گیا  ہے۔ تین لاکھ ستر ہزار سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے پر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -