قدرت کو لاہوریوں پر رحم آ گیا ،شدید آندھی اور طوفان سے بجلی غائب ،موسم خوشگوار

قدرت کو لاہوریوں پر رحم آ گیا ،شدید آندھی اور طوفان سے بجلی غائب ،موسم ...
قدرت کو لاہوریوں پر رحم آ گیا ،شدید آندھی اور طوفان سے بجلی غائب ،موسم خوشگوار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قدرت کو لاہوریوں پر رحم آ گیا ،ناروال اور سیالکوٹ کے بعد صوبائی دارالحکومت میں بھی شدید آندھی اور بارش  ،کئی علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی ،گرمی کے ستائے لاہوریئے موسم خوشگوار ہونے پر گھروں سے باہر نکل آئے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں تیز آندھی اور طوفان سے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی ہے،بعض علاقوں میں ہونے والی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہےتاہم موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں کو بجلی جانے کی اذیت محسوس نہیں ہو رہی۔واضح رہے کہ آندھی اور بارش سے  حالیہ گرمی کی لہر میں کمی کا امکان  پیدا ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ نارووال میں باران رحمت کے ساتھ ہی ژالہ باری بھی شروع ہو گئی ہے جس سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں گجرانوالہ ، سیالکوٹ ، گجرات ،فیصل آباد شیخوپورہ سمیت کئی شہروں میں تیز آندھی سے سڑکوں پر لگے ہوئے بورڈ اور درخت  اکھڑ گئے ہیں جبکہ بعض علاقوں میں بجلی بھی ٹرپ کر گئی ہے جس سے گنجان آباد علاقوں میں شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -