ڈیمو کریٹک موومنٹ کیوں بنی اور مولانا فضل الرحمان کی سیاست کو کس سے نقصان پہنچا؟ مولانا محمد خان شیرانی نے بڑا دعویٗ کردیا

ڈیمو کریٹک موومنٹ کیوں بنی اور مولانا فضل الرحمان کی سیاست کو کس سے نقصان ...
ڈیمو کریٹک موومنٹ کیوں بنی اور مولانا فضل الرحمان کی سیاست کو کس سے نقصان پہنچا؟ مولانا محمد خان شیرانی نے بڑا دعویٗ کردیا

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جمعیت علما اسلام کے سابق رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مفادات کے لیے بنائی گئی ۔عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پاکستان پیپلزپارٹی ( پی پی پی ) نے مولانا فضل الرحمان کی سیاست ناکام بنادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مالا کنڈ میں خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ ’حکومت اور پی ڈی ایم بنانے والے ایک ہی ہیں۔ مفادات کی جنگ میں ہم نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا،  میں اور ساتھی اختلافات کے خاتمےکیلئے کام کر رہے ہیں تاکہ سب ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر حقیقی جدوجہد میں شامل ہوں، ہم علما اور مدارس کے تحفظ، اسلامی نظام کی بحالی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

مزید :

قومی -