ہارون آباد،کمسن بہن بھائی کو گلا دبا کر قتل کردیا گیا،باپ پراسرار طور پر لاپتہ
ہارون آباد ،فقیر والی(نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی) ہارون آباد تحصیل کے نواحی علاقے فقیروالی عظیم ٹا¶ن میں کمسن بہن بھائی کو گلہ دبا کر بیدردی سے قتل کردیا گیا۔ 8 سالہ خدیجہ اور 12 سالہ احمد یار کو گھر میں قتل کیا گیا۔پولیس فرانزک ٹیم نے موقع پر قانونی کارروائی شروع کردی ۔ ایس ایچ او تھانہ فقیروالی فراز احمد وٹو نے بتایا کہ مبینہ طور پر بچوں کا والد گھر سے لاپتہ ہے،شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ والد ندیم نے دونوں بچوں کو قتل کیا ہے،والد کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، دونوں بچوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ والدہ عابدہ بی بی نے بتایا کہ گزشتہ رات میں میرا شوہر ہوٹل سے کھانا لایا جو ہم سب نے کھایا اور سو گئے صبح جب آنکھ کھلی تو بچے مردہ پڑے تھے اور شوہر غائب تھا ۔
بچے قتل