حکومت کاروباری سرگرمیوں پر ٹیکس میں کمی کریگی،بابر محمود
لاہور(سٹی رپورٹر) صدر انجمن تاجران خدمت گروپ ہال روڈ بابر محمود نے کہا ہے ملکی معیشت کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے بجٹ میں اہم نوعیت کے فیصلے کئے گئے ہیں۔ حکومت کاروباری صنعتی معاشی سرگرمیوں پر بھاری ٹیکس کی شرح میں کمی کرے گی ۔ تاجر بازار مارکیٹیں اقتصادی سرگرمیوں کے سازگار حالات ہی ملک میں طاقت ور اور موثر معاشی حالات کی نوید ثابت ہوسکتے ہیں ۔ انجمن تاجران خدمت گروپ ہال روڈ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پر امید ہے وہ معاشی بحرانوں کو شکست ضرور دیں گے ۔