دینی ادارے معاشرتی اشتراک ِ عمل کو فروغ دیں،ڈاکٹر طاہر رضا
لاہور(فلم رپورٹر)سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے داتاؒ دربار میں دارالافتاءکا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دینی ادارے انسانی رشتوں کے اتصال اور معاشرتی اشتراک ِ عمل کو فروغ دیں۔"فتوی"سے مراد دین کی بابت ایسی بصیرت، تحقیق و تدقیق، فہم و فراست، دانش و بینش اور گہرائی و گیرائی ہے، جس کے مطابق صاحبانِ علم اپنی تمام تر عقلی، فکر ی اور علمی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر، قرآن و سنت سے احکام کا استنباط کر کے، اپنے دَور کے نِت نئے پیش آمدہ مسائل کا حل تلاش کرتے اور ا±مّت کو راہنمائی عطا کرتے ہیں۔ داتاؒدر بار پر قائم ہونے وا لا دارالا فتاءایک گراں قدر اضافہ اور موجودہ اوقاف لیڈر شپ کا ایک اور لائقِ تحسین قدم ہے۔ اس مرکز کو شیخ الحدیث مفتی محمد صدیق ہزاروی، مفتی محمد رمضان سیالوی، مفتی محمد ہاشم قادری جیسے معتبر فقہا ءکی ہمہ وقت معاونت میسر ہوگی۔ اس افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور آصف علی فرخ، سیکرٹری الہجویر فاو¿نڈیشن طارق محمود جاوید، داتاؒ دربار ایڈ منسٹریشن کے توقیر محمو دوٹو، شیخ محمد جمیل، جامعہ ہجویریہ کے صاحبزادہ بدر الزمان قادری، مولانا عرفان اللہ اشرفی، مولانا ریاض احمد چشتی اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ خانقاہوں سے ہمیشہ محبت، اخوت اور بھائی چارے کی آواز بلند ہوئی۔
انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے صوفیاءکی تعلیما ت کے ابلاغ کے علاوہ کوئی اور چارہ یا راستہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ داتاؒدربار کا دارالافتائ سوسائٹی کے لئے محبت اور اتحاد کا باعث بنے گا۔ اس موقع پر انہوں نے اَن لائن فتاویٰ کے اجراءکا افتتاح کرتے ہوئے اوّلین فتوی بھی جاری کیا۔