اسلامی ریلیف پاکستان کے وفد کی چیئرپرسن چائلڈ بیورو کے ساتھ ملاقات

  اسلامی ریلیف پاکستان کے وفد کی چیئرپرسن چائلڈ بیورو کے ساتھ ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( لیڈی رپورٹر)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد سے اسلامی ریلیف پاکستان اسلام آباد کے وفدنے ملاقات کی۔اس ملاقات کے موقع پربچوں کے تحفظ اور ان کے فلاح وبہبود پر بات چیت کی گئی۔چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور اسلامک ریلیف پاکستان کے مابین ایم او یو کے تحت کام جاری ہے۔ جبکہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور اسلامک ریلیف پاکستان کا بچوں کے فلاح وبہبود کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہے۔ اس کے علاوہ اسلامک ریلیف پاکستان کے تعاون سے ”چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی اگلے 5سالوں کی ترجیحات“کا پلان تیار کریں گے۔ اس موقع پر چیئرپرسن سارہ احمد نے مزید کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو اسلامک ریلیف پاکستان سمیت بچوں کے لیے کام کرنے والی تمام این جی اوز کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔