آئندہ الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ جائیں گے،فاروق سعید
لاہور( نمائندہ خصوصی) قائم مقام صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں بھرپور تیاری کیساتھ جائیں گے۔وہ سینٹرل سیکرٹریٹ میں ملاقات کے لئے آنے والے پارٹی رہناﺅں سابق ایم پی اے کرنل سعادت حسنین کھرل،علامہ یوسف اعوان،رانا شوکت،رانااصغر،رانا رومان اصغر،صابرحسین بھلہ سے گفتگو کر رہے تھے۔رانا فاروق سعید نے کہا کہ ہواﺅں کا رخ تبدیل ہو رہا ہے،بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوائیں گے۔