مرکزی جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کا ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے احتجاج
لاہور(پ ر)مرکزی جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے زیر اہتمام ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے حوالے سے جامع مسجد مولانا احمد علی لاہوری رح شیرانوالہ دروازہ لاہور کے باہر بھرپور احتجاج کیا گیا جس کی قیادت مولانا مفتی احمد علی ثانی لاہوری نے کی۔ احتجاج میں مرکزی رہنما مرکزی جمعیت علما اسلام پاکستان (نظریاتی) حافظ عمیر عبدالہادی لاہور کے جنرل سیکرٹری مولانا عبد الرو¿ف ربانی،سیکرٹری اطلاعات قاری میاں محمد عظیم ریاض قادری،مولانا رحمت اللہ سمیت دیگر قائدین و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔