جماعت اسلامی ہر شعبہ میں اللہ کا نظام چاہتی ہے،عالیہ منصور

  جماعت اسلامی ہر شعبہ میں اللہ کا نظام چاہتی ہے،عالیہ منصور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)جماعت اسلامی ہر شعبے میں اللہ کے نظام کا نفاذ چاہتی ہے-جس کے لئے قرآن مکمل سرچشمہ ہدائت ہے -اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد میں سب سے پہلا قدم ہر شعبے میں قرآن سے رہنماءہے- اس کے بعد ترجیحات کا تعین لازم ہے -متحرک کارکنان کے لئے حالات حاضرہ سے آگاہی لازمی عنصر ہے -ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے میڈیا سیل کی ڈائریکٹر عالیہ منصور نے*میڈیا ,الیکشن اور ہماری ذمہ داریاں*کے عنوان سے میڈیا ذمہ داران کی نشست سے خطاب کے دوران کیا -انہوں نے کہا کہ سیاسی میدان میں مخالفت میں حد سے آگے نہ جائیں بلکہ تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں - میڈیا کارکن کی اہم ذمہ داری ہے کہ وہ کسی بھی معاملے پر فوری اور جذباتی ردعمل سے گریز کرے- اس کے ساتھ ساتھ عبادات اور انفاق فی سبیل االلہ سے مدد لیں تاکہ ہمارے اندر اخلاص کا پہلو غالب رہے-ڈائریکٹر سیاسی سیل طیبہ عاطف نے کہا کہ جماعت اسلامی افراد کےاس مجموعے کا نام ہے ,جس کی ساری سرگرمیاں اللہ کے نظام کو نافذ کرنے کے لیے ہیں, ہمیں معاشرے میں سماجی اقدار و روایات اور قرآن کے مکمل احکامات کے ساتھ ساتھ فلاحی نظام حکومت کو نافذ کرنا ہے- جماعت اسلامی عدل و انصاف کی مکمل حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔
 جہاں قومی ادارے ایک دوسرے کا سہارا بنیں -جماعت اسلامی صحیح معنوں میں ایک ترقی یافتہ اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لئے سعی و جہد میں مصروف عمل ہے-ڈپٹی سیکرٹری میڈیا سیل ثمینہ قمر نے کہا کہ ہماری جدوجہد کا مقصد و محور اللہ کی اطاعت اور اللہ کے نظام کا نفاذ ہے- اس مشن کی کامیابی کے لئے اجتماعی کوششیں لازم ہیں۔ اطاعت کے جذبے سے اللہ کی محبت اور اللہ کا خوف غالب آتا ہے - سیکریٹری اطلاعات حلقہ خواتین و نگران پرنٹ میڈیا برائے الیکشن مہم فریحہ اشرف نے کہا کہ الیکشن مہم کی کامیابی کے لیے مرکزی اور صوبائی ذمہ داران کے پیغامات اور بیانات کو بھرپور کوریج دلوائی جائے اور سیاسی امیدواران کا تعارف بڑے اخبارات میں شائع کروایا جائے گا -خواتین میں ووٹ کےشعور کو اجاگر کرنے کے لیے بلاگز کالم اور مضامین سے مدد لی جائے گی جماعت اسلامی کے منشور کے روشن نکات کو عوام کے سامنے لانے کے لیے پرنٹ , الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر بھرپور مہم چلائی جائے گی-نگران سوشل میڈیا برائے الیکشن مہم شازیہ عبدالقادر نے کہا کہ کراچی کے انتخابات کے شاندار نتائج ہمارے جذبات کو توانائیاں دے رہے ہیں -جماعت اسلامی الیکشن میں اپنے نام اپنے نشان اور اپنی پہچان کے ساتھ اپنے امیدوار لا رہی ہے جس کے لیے سوشل میڈیا اور آفیشل پیجز پر بھرپور مہم چلائی جائے گی- میڈیا پر مہم کے حوالے سے اہم نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کیا گیا ہے تمام ذمہ داران اور کارکنان اس ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر سوشل میڈیا مہم چلائیں گے-نشست میں معتمدہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی تسنیم معظم،سابق ممبر اسمبلی و نگران تعلقات عامہ عائشہ سید، ڈاکٹر ثمینہ روحی وسیم ، صوبائی نگرانات برائے آئی ٹی ونشرواشاعت اور صوبائی نگرانات برائے سیاسی سیل و دیگر نے شرکت کی-#