عوام دوست بجٹ مسلم لیگ ن کے منشور کے عین مطابق ،شہزادبٹ

   عوام دوست بجٹ مسلم لیگ ن کے منشور کے عین مطابق ،شہزادبٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) سینئر رہنما مسلم لیگ ن گوالمنڈی شہزاد بٹ نے کہا ہے عوام دوست بجٹ مسلم لیگ ن کے منشور کے عین مطابق ہے ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ ملک کو بہتر معاشی سمت پر لانے کیلئے ہنگامی و تعمیری اقدامات کئے گئے ہیں ۔ ملکی معیشت کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے تاجر دوست فیصلوں کی سخت ضرورت تھی ۔ وفاقی حکومت نے زمینی حقائق کے عین مطابق بجٹ پالیسیز مرتب کیں ۔ سابق حکومت کی غلط پالیسیوں سے تاجر کمیونٹی نے شدید مشکلات کا سامنا کیا ہے ۔ حکومت کاروباری صنعتی معاشی سرگرمیوں کے پہیے کو تیز رفتار بنائے گی ۔ 
مسلم لیگ ن ملکی خوشحالی معاشی مضبوطی اور تاجر برادری کے ویژن پر یقین رکھتی ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ملک میں عوام دوست فیصلوں سےمسائل پر قابو پالیں گے ۔