پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی لالہ موسیٰ کے افسران کا ایل ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس کا دورہ
لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مرکزی دفتر میں پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی لالہ موسیٰ کے افسران نے دورہ کیا۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی لالہ موسیٰ سے آنے والے وفد کو شہر کی صفائی کے لیے کی گئی جدید اصلاحات پر خصوصی پریزینٹیشن دی گئی۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایات پر ڈپٹی سی او فہد محمود اور محمد اورنگزیب نے وفد کے اراکین کو بریفنگ دی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی ڈیجیٹلائزڈ مانیٹرنگ کے ذریعے سروس کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہے جبکہ کوڑے کو ماحول دوست انداز میں تلف کرنے کے لیے ویسٹ سیگریگیشن پراجیکٹ بھی متعارف کروا دیا گیا ہے۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی کی بہترین کارکردگی پراجلاس کے اختتام پر وفد کی جانب سے تعریفی شیلڈ بھی دی گئی۔