ریلویز پولیس نے گمشدہ قیمتی بیگ مسافر کو ٹریس کر کے حوالے کر دیا

ریلویز پولیس نے گمشدہ قیمتی بیگ مسافر کو ٹریس کر کے حوالے کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( کر ائم رپو رٹر) ریلویز پولیس لاہور نے بزنس ٹرین کے مسافر کا گمشدہ قیمتی بیگ مسافر کو ٹریس کر کے اس کے حوالے کر دیا ریلویز پولیس اسپیشل برانچ کے نمائندے نے پلیٹ فارم سے ملنے والے بیگ کو ہیلپ ڈیسک کے حوالے کیا۔ بیگ میں 45ہزار روپے رقم، 2قیمتی گھڑیاں، آرٹیفیشل جیولری، میک اپ کا سامان، کپڑے اور بزنس ٹرین کا ٹکٹ موجود تھا۔ ریلویز پولیس نے کورنگی کراچی کے رہائشی دانیال حمید کو ریلوے ٹکٹ کی مدد سے ٹریس کر کے بیگ اس کے حوالے کیا۔ ریل مسافر نے ریلویز پولیس کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے بیگ کی بحفاظت حوالگی پر شکریہ ادا کیا۔

مزید :

علاقائی -