شیخ وقاص سعید وہیل چیئر کرکٹ ٹیم میں منتخب ہوگئے
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) مقامی اسپیشل پرسن شیخ وقاص سعید وہیل چیئر کی قومی کرکٹ ٹیم میں منتخب ہو گئے وہ آئندہ ماہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے جانے والی کرکٹ سیریز پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے ان کے انتخاب پر معززین علاقہ نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ان کی بہتر کارکردگی کی دعا کی ہے اس موقع پر شیخ وقاص سعید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے ٹائٹل جیت کر اپنے علاقہ نوشہرہ ورکاں اور اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کرنے کی کوشش کروں گا۔