ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز آج
اسلام آباد(اے پی پی):پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام 25 ویں ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم کے چناﺅ کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز آج پنجاب سٹیڈیم لاہور میں ہونگے۔ ٹرائلز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ مردوں کے چار اور خواتین کے ایک ایونٹ کے ٹرائلز منعقد ہونگے جن میں مردوں کے 100 میٹر ریس اور 400 میٹر ریس، لونگ جمپ اور جولین تھرو جبکہ خواتین کے 400 میٹر ریس کے ایونٹ شامل ہیں منتخب ٹیم کے کھلاڑی آئندہ ماہ جولائی میں تھائی لینڈ میں کھیلی جانے والی 25 ویں ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے ۔
یہ چیمپیئن شپ 12 سے 16 جولائی تک تھائی لینڈ میں منعقد ہوگی۔ جس میں ایشیائی ممالک کے اتھلیٹ حصہ لیں گے۔