جاوید میانداد کی66ویں سالگرہ 12جون کو منائی جائے گی

جاوید میانداد کی66ویں سالگرہ 12جون کو منائی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (آئی این پی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بلے باز جاوید میانداد کی66ویں سالگرہ 12جون کو منائی جائے گی۔جاوید میانداد12جون1957ءکوکراچی میں پیدا ہوئے وہ1975ءسے لے کر 1996ءتک پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے۔جاوید میانداد دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز ہیں۔جاوید میانداد کا اہم ترین اعزاز یہ ہے کہ انہوں نے کرکٹ کے 6ورلڈ کپ مقابلوں میں شرکت کی ہے دنیا بھر میں یہ اعزاز ابھی تک کسی کرکٹر کو حاصل نہ ہو سکا ہے کرکٹ کی دنیا میں ا ن کا خاص مقام ہے۔