جلاو گھیراوکیس، یاسمین راشد کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میںدیدیا
لاہور ( نامہ نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے عسکری ٹاور حملہ اور جلاو¿ گھیراو¿ کا مقدمہ میں سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل سے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے استدعا کی کہ ڈاکٹر یاسمین راشد سے تفتیش کرنی ہے. ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے. عدالت نے استدعا منظور کر لی اور سابق صوبائی وزیر کا دو دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے ہدایت کی کہ 12 جون کو ڈاکٹر یاسمین راشد کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے.
جلاﺅ گھیراﺅ کیس