سپانسرشپ سکیم والوں کا ایم آئی ایس میں PODنہیں بتا یا گیا،حج آرگنائزر پریشان
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم پر 50فیصد کوٹہ کے مطابق حج 2023ءمیں سپانسرشپ سکیم مسلط تو کردیئے مگر باہر سے آنے والوں کا ایم آئی ایس MISمیں PODنہیں بتایا وزارت لاجسٹک پرفارمہ تو حج آرگنائزر سے مانگ رہی ہے مگر امریکہ، کینیڈا، لندن ،یورپ سے کیسے آئیں گے ان کا روٹ کیسے ہوگا ان کا استقبال جدہ مدینہ میں کون کرے گا کوئی بتانے کے لئے تیار نہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے سپانسرشپ سکیم کے تحت 50فیصد کوٹہ پُر کرنے کے لئے یہ شرط ہے اگر سپانسرشپ سکیم پوری نہ کی تو SPA اور کابینہ کے فیصلے کے مطابق سزائیں ہوں گی درجنوں حج آرگنائزر نے سپانسرشپ سکیم کے تحت باہر سے حاجی بک کر لئے ہیں اب ان کا PODطے نہ کرنے والوں کو کون سزا دے گا۔
پوڈ