سمندری طوفان کے رخ کا تعین 24گھنٹوں بعد ہوگا، چیف میٹرولوجسٹ

سمندری طوفان کے رخ کا تعین 24گھنٹوں بعد ہوگا، چیف میٹرولوجسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (این این آئی)چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں کے بعد واضح ہوگا کہ سمندری طوفان کہاں جائے گا،طوفان کا بلوچستان اور عمان کے ساحلی علاقوں یا گجرات اور سندھ کے ساحل پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔ایک انٹرویو میں سردار سرفراز نے کہا کہ دونوں صورتوں میں پاکستان کی 11 سو کلومیٹر کی پٹی پر طوفان کے اثرات رہیں گے، تیز ہواو¿ں، طوفانی بارشوں اور سمندر میں طغیانی کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوسکتا ہے، 14 جون کی رات سمندری طوفان کسی ساحل سے ٹکرا سکتا ہے جس سے 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔سردار سرفراز نے کہا کہ سمندری طوفان ٹکرانے کے بعد 3 دن تک اثرات قریبی ساحلی علاقوں میں رہتے ہیں جس سے موسلادھار بارشوں کا امکان بھی رہتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ

مزید :

صفحہ آخر -