عربین بزنس سعودی عرب کی جانب سے ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب
ریاض( عمران اعوان )عربین بزنس سعودی عرب کی جانب سے ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستانی کمپنیوں کے ارکان کو بھی اعزاز سے نوازا گیاریاض میں عربین بزنس کی جانب سے ایکسیلنس ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے والی کمپنیوں کے 150 افراد نے شرکت کی اور نیوم سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں میں جدید معیار کے تحت منصوبوں کو مکمل بنانے میں کردار ادا کیا جس میں پاکستانی کمپنی amaq کو سال کی بیسٹ کنسٹرکشن اور بیسٹ انٹریر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ دیگر ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو بھی ایوارڈ دئیے گئے اس موقعہ پر پاکستانی کمپنی کے ایوارڈ ونر فہد صدیقی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں سینکڑوں چھوٹی پڑی کمپنیاں کام کر رہی ہیں جو عالمی معیار کے مطابق سعودی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہیں جس میں پاکستانی کمپنی کا شمار ہونا ایک اعزاز کی بات ہے جس سے یقیناملک کے باہر پاکستان کا نام روشن ہوا ہے۔
تقریب