جلاﺅ گھیراﺅ مقدمہ ‘ پی ٹی آئی رہنما ملک عامر ڈوگر عدالت پیش ‘ سماعت 17جون تک ملتوی ‘ پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے شاعرانہ جواب
ملتان(خصو صی ر پورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے 9 مئی توڑ پھوڑ (بقیہ نمبر7صفحہ6پر )
اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں گرفتار سابق وفاقی وزیر مملکت و چیف وہپ ملک عامر ڈوگر مقدمہ کا مکمل چالان طلب کرتے ہوئے سماعت 17 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ پیشی کے موقع پر ملک عامر ڈوگر نے پولیس تحویل میں پارٹی میں رہنے یا چھوڑنے کے سوال پر شعر سنایا۔۔۔ ""ایک اور دریا کا سامنا تھا مجھکو، میں ایک دریا سے پار اترا تو میں نے دیکھا""" انہوں نے کہا کہ حاکمیت صرف اللہ تعالی کی ہے ۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ جلیل آباد کے مطابق ملک عامر ڈوگر پر پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد احتجاج کا مقدمہ ہے جس پر عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا تھا مقدمہ کے چالان کو مکمل کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔ملک عامر ڈوگر پر 9 مئی توڑ پھوڑ۔ کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ ملک عامر ڈوگر کے خلاف تھانہ اولڈ کوتوالی، جلیل آباد ، ممتاز آباد ، خانیوال میں مقدمات درج ہیں۔ملک عامر ڈوگر نے جیل میں قران کریم کا ترجمعہ اور کتابیں پڑھنا شروع کردی ہیں جبکہ وہ جیل میں گذارے ہوئے لمحات پر مشتمل کتاب بھی لکھیں گے جس کا عنوان ہو گا 9 مئی اور جیل اسں حوالےسے گذشتہ روز ضلع کچہری میں عدالت میں پیشی کے دوران بتایا وہ کتاب میں اپنے والد ملک صلاح الدین ڈوگر اور خاندان کے دیگر افراد کے جیل میں گذارے ہوئے لمحات اور 9 مئی کے بعد ہونے والی گرفتاریوں کا تذکرہ کروں گا