بی جے پی رہنما نے گاندھی کے قاتل کو بھارت کا بیٹا قرار دیدیا

  بی جے پی رہنما نے گاندھی کے قاتل کو بھارت کا بیٹا قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما گری راج سنگھ نے مہاتما گاندھی کے قاتل نتھو رام گوڈسے کو بھارت کا بیٹا قرار دے دیا۔بی جے پی رہنما گری راج سنگھ کا کہنا ہے کہ جو لوگ اپنے آپ کو مغل شہنشاہ بابر کی اولاد کہنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں وہ بھارت کے سچے سپوت نہیں ہو سکتے، اگر نتھو رام گوڈسے گاندھی کا قاتل تھا تو وہ بھارت کا ایک قابل بیٹا بھی تھا کیونکہ وہ ہندوستان میں پیدا ہوا تھا،چند روز قبل مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی کہا تھا کہ بی جے پی نے گاندھی کے بھارت کو ان کے قاتل گوڈسے کے بھارت میں تبدیل کر دیا ہے۔
گاندھی کاقاتل

مزید :

صفحہ اول -