بغیر اجازت مقدمہ ‘ 2پولیس افسروں سمیت 3ملازمین نوکری سے فارغ 

بغیر اجازت مقدمہ ‘ 2پولیس افسروں سمیت 3ملازمین نوکری سے فارغ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (وقائع نگار )ایس پی گل گشت نے بغیر اجازت چیک کا پرچہ (بقیہ نمبر8صفحہ6پر )
درج کرنے پر سابق ایس ایچ او شاہ رکن عالم اظہر گل ۔تفتیشی افسر مشتاق ابرار اور ڈی ایس پی نیو ملتان کے ریڈر ندیم کو دوران انکوائری الزام ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کردیا ہے ۔واضح رہے کچھ روز قبل سی پی او ملتان نے جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او اور محرر تھانہ شاہ رکن عالم کو معطل کیا ۔ جبکہ ڈی ایس پی اور ریڈر ڈی ایس پی نیو ملتان کو شوکاز نوٹسز جاری کردئے گئے ہیں۔معاملہ کی انکوائری ایس پی گلگشت کے سپرد ہوئی ۔دوران انکوائری الزام ثابت ہونے قصور پولیس ملازمین کو برخاست کردیا گیا یے ۔بتایا جارہا ہے کہ پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے افسران کے نوٹس میں لائے بغیر بوگس چیک کا ایک مقدمہ درج کیا اور ملزم گرفتار کرلیا جس پر ملزم پارٹی سی پی او ملتان منصور الحق رانا کے پاس پیش ہوئی تفصیلات سامنے آنے پر سی پی او ملتان نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ ایس ایچ او اور محرر کو ڈس مس فرام سروس کرنے کا حکم جاری کیا جو بعد ازاں معطلی کا کرکے ایس اپی گلگشت کو معاملہ کا انکوائری کا حکم دیا گیا تھا