محکمہ جنگلات ‘ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا ریفرنس ‘ سماعت ملتوی
ملتان(خصو صی ر پورٹر) احتساب عدالت نمبر ایک ملتان نے محکمہ جنگلات میں مبینہ طور پر ملی بھگت کرکے قومی خزانے کو (بقیہ نمبر10صفحہ6پر )
98 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کے ریفرنس میں ملوث ملزم توقیر اکمل وغیرہ کے خلاف ریفرنس کی سماعت مزید کارروائی کے لئے وکلا کی عدم موجودگی کے باعث 13 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں قومی احتساب بیورو کے مطابق محکمہ جنگلات میں مبینہ ملی بھگت کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا،ملزمان پر قومی خزانے کو 980 ملین سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ملزمان میں ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر جاوید اقبال، رینج افسران توقیر اکمل ،مطلوب احمد، بلاک آفیسر محمد رمضان، احمد،غلام نازک، گارڈز میں صدیق اور خالد محمود بھی ملزمان میں شامل