ساتھی سے تلخ کلامی ‘ ایڈیشنل سیشن جج خالد نعیم ملازمت سے برخاست
راجن پور(نامہ نگار)مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار پانے پر ایڈیشنل (بقیہ نمبر11صفحہ6پر )
سیشن جج خالد نعیم کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ چند ماہ قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور وسیم الرحمن خان خاکوانی کے ساتھ ایڈیشنل سیشن جج خالد ندیم کے درمیان دفتری معاملات پر تلخ کلامی ہوئی تھی جس کی پاداش میں مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار پانے پر ایڈیشنل سیشن جج خالد نعیم کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔سول جج سرگودھا عمر جاوید ورک اورسول جج جڑانوالہ منزہ چودھری کو بھی انہی الزامات پرنوکری سے برخاست کریا گیا ہے۔