میلسی : مبینہ مقابلہ ، 2ریکارڈ یافتہ ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
میلسی (نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان)میلسی سرکل پولیس تھانہ مترو کے علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا 99مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے تفصیل کے مطابق ملزمان خالد عرف خالدی اور شاہد عرف شاہدی کو ماہ اپریل میں دوران واردات اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔دونوں ملزمان 6 مقدمات میں شناخت پریڈ کے بعد ریمانڈ پر تھے۔ دونوں ملزمان کو تھانہ صدر وہاڑی کے مقدمات میں ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔ تھانہ مترو کی حدود میں دونوں ڈکیت اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والا ڈکیت شاہد عرف(بقیہ نمبر13صفحہ6پر )
شاہدی 50 مقدمات جبکہ خالد عرف خالدی 49 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا۔ ہلاک ہونے والے ملزمان ضلع وہاڑی, فیصل آباد اور قصور سمیت مختلف اضلاع میں ڈکیتی، رابری، اقدام قتل سمیت سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے۔