مہنگی زمین سستے داموں لینے کا معاملہ،چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 5افراد پر مقدمہ درج
لاہور(اپنے نمائندہ سے)اینٹی کرپشن پنجاب نے لیہ میں 5261 کنال مہنگی زمین سستے داموں لینے کا معاملہ سابق وزیراعظم عمران خان، عظمیٰ خان شوہر سمیت، سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار سمیت 5 افراد پر ایف آئی آر درج کر لی۔ایف آئی آر کے مطابق عظمیٰ خان نے نواں کوٹ میں 6 ارب کی 5261 کنال اراضی 13 کروڑ میں اونے پونے خرید کی علاقہ مکینوں کو چکمہ دے کر گریٹر تھل کینال منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے لئے زمین خریدی گئی عمران خان اور عثمان بزدار کے ذریعے پرانے آبادکاروں سے 500 کنال اراضی کے زبردستی قبضے لئے گئے۔
مقدمہ درج