شجاع آباد : میپکو ٹیم پر تشدد ‘ ڈیفالٹرز کیخلاف مقدمہ ‘ کارروائی شروع ‘ یونین کا ملازمین سے اظہار یکجہتی ‘ ایکشن کی ڈیمانڈ
ملتان(خصو صی ر پورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)سکندرآباد(بقیہ نمبر4صفحہ6پر )
سب ڈویژن کی ریکوری ٹیم پر مسلح ڈیفالٹرزنے تشدد کیا جان سے مارنے کی دھمکیاں اورٹیم کو محبوس کردیا۔ تھانہ صدر شجاع آباد میں مقدمہ درج کروادیاگیا۔ ایس ڈی او میپکو سکندرآبادسب ڈویژن محمدا صغر ظہور کے مطابق موضع موہن پور شرقی میں میپکو کی ٹیم575293روپے وصول کرنے کے لئے میٹراکانٹ نمبر 29-15162-086718بنام محمد اسلام سے گئی تو نامعلوم ملزمان بمعہ اسلحہ لیس ہوکر آگئے اورگالم گلوچ /ہاتھاپائی کرنے لگے۔ریکوری ٹیم سے سامان چھین کر اسلحہ کے زورپر محبوس کردیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔ ملزم محمد اقبال نے دیگر ساتھیوں سمیت میپکو اہلکاروں پر حملہ کردیا اور سب کو محبوس کردیا۔ علاقہ مکینوں نے منت سماجت کرکے رہائی دلوائی۔ ایس ڈی او سکندرآبادسب ڈویژن نے کارسرکارمیں مداخلت/جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے/حبس بے جا میں رکھنے کی دفعات کے تحت تھانہ صدر شجاع آباد میں مقدمہ درج کروادیاہے۔