واپڈا ٹاﺅن ہاﺅسنگ کالونی ‘ میگا کرپشن سکینڈل کیس کی سماعت20جون تک ملتوی
ملتان(خصو صی ر پورٹر) احتساب عدالت نمبر ایک ملتان نے واپڈا ٹاﺅن ہاﺅسنگ کالونی میں تین ارب روپے سے زائد (بقیہ نمبر19صفحہ6پر )
کے میگا کرپشن سکینڈل میں محمد حنیف کی رقم واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت 20 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ ریفرنس نمبر 42 ایم /16 سرکار بنام سعید احمد خان میں تمام ملزمان بری ہوچکے ہیں۔واپڈا ٹان ہاسنگ کالونی میں تین ارب روپے سے زائد کے میگا کرپشن کا سکینڈل سامنے آیا تھا۔ ملزمان پر 2016 میں واپڈا ٹان ہاسنگ سوسائٹی بنا کر اربوں روپے کی کرپشن کا الزام تھا