زراعت آفیسر ‘ پولیس ٹیم کا سٹور پر چھاپہ جعلی ‘ ایکسپائرڈ پیسٹی سائیڈ برآمد

 زراعت آفیسر ‘ پولیس ٹیم کا سٹور پر چھاپہ جعلی ‘ ایکسپائرڈ پیسٹی سائیڈ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی(سٹی رپورٹر ) زراعت آفیسرمیلسی زرناب صابر نے پولیس اور سپیشل برانچ ٹیم کے ہمراہ ٹبہ روڈ مترو کے نیو بسم اللہ(بقیہ نمبر20صفحہ6پر )
 زرعی سروس سٹور پرچھاپہ مارا جہاں جعلی و ایکسپائری زرعی ادویات کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا جبکہ پیسٹی سائیڈ ڈیلر محمد اقبال موقع سے فرارہوگیا اور سٹور انچارج افتخار چھاپہ مار ٹیم کے قابو آگیا اس دوران ٹیم نے تمام ادویات کااسٹاک تحویل میں لے کر سیمپل حاصل کرلئے اور مزید قانونی کارروائی کیلئے تجزیاتی لیبارٹری کو بھجوا دیے زراعت آفیسر نے ایگریکلچرل ایکٹ کے تحت تھانہ مترو میں مقدمہ درج کرا دیا-