جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن ‘ کچہ کا 80 فیصد علاقہ کلیئر

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن ‘ کچہ کا 80 فیصد علاقہ کلیئر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور(تحصیل رپورٹر‘ نامہ نگار)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر راجن پور کچہ آپریشن 63 ویں روز بلا تعطل جاری ڈی پی او راجن پور کیپٹن (ر)دوست محمد آپریشن میں فرنٹ لائن پر موجود میں ترجمان پولیس جدید ہتھیاروں سے لیس پولیس دستوں کی چک چانڈکہ کی طرف مسلسل پیش قدمی جاری چک چاندکہ میں فرار ہونے والے ڈاکووں خفیہ(بقیہ نمبر21صفحہ6پر )
 کمین گاہیوں میں پناہ گزین ہیں، دوست محمد کھو سو ڈی پی او راجن پور ڈاکوں سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ پولیس کے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔کچہ کا 80 فیصد علاقہ کو جرائم پیشہ عناصر سے کلیئر کروالیا گیا ہے۔ ڈی پی او راجن پور راجن پور کچہ آپریشن حتمی مراحل میں داخل ہے۔ آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کلئیر کرائے گئے علاقوں میں پولیس نے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے تاکہ ڈاکو ان علاقوں میں دوبارہ آباد نہ ہو سکیں۔ آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق کچہ سے جرائم پیشہ عناصر کا مکمل صفایا کریں گے۔ راجن پور کچہ آپریشن میں اب تک07 ڈاکو ہلاک، 25 سرنڈر سمیت 43 ڈاکو گرفتار،9 مغویوں کو بازیاب کرایا گیا۔ جبکہ ڈی پی او راجن پور ر دوست محمد نے پولیس پکٹ جیون موڑ فرنٹ مورچوں کا دورہ کیا ملازمین کو ڈیوٹی کے متعلق بریفننگ دی۔ ڈی پی او راجن پور کیپٹن ر دوست محمد نے کچہ میں قائم پولیس پکٹس کے فرنٹ مورچوں کا وزٹ کیا۔ کچہ آپریشن کے متعلق لائحہ عمل اپناتے ہوئے ملازمین کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی۔ڈی پی او راجن پور کا مزید کہنا تھا کہ ملک و قوم کے خلاف لڑنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ کچہ کے تمام علاقوں میں ریاست کی رٹ قائم کریں گے اور ان دہشتگردوں اور ڈاکووں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔