جہانیاں ‘ جرائم پیشہ عناصر سرگرم ‘ فائرنگ ‘ شہری جاں بحق
جہانیاں(نمائندہ پاکستان،نمائندہ خصوصی) جہانیاں شہر اور گردو نواح میں چور، ڈاکو بے لگام ہو گئے،شہریوں کی زندگیاں غیر محفوظ جہانیاں کے نواحی چکنمبر 154 دس آر (بقیہ نمبر24صفحہ6پر )
میں تین بچوں کے باپ راشد حسین کو کاشف ندیم نامی شخص نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔راشد حسین ٹانگ اور پیٹ میں فائر لگنے سے زخمی ہونے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا اور جانبحق ہوں گیا،ملزم کاشف ندیم موقع سے فرار ہو گیا،مقتول راشد کے والد آصف جاوید کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔جبکہ آج سے پانچ دن قبل بھی چکنمبر 145 دس آر کے نزدیک داود خان ولد سنگین خان کو نا معلوم افراد فائر مار کر فرار ہو گئے تھے جو نشتر ہسپتال ملتان میں زیرِ علاج ہیں۔کچھ بدمعاش گینگ بنا کر شہریوں پر حملہ آور ہو کر تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں،چوروں،ڈکیتوں اور بدمعاشوں سے شہریوں کی زندگیاں غیر محفوظ ہونے لگیں۔علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیلنے لگا۔پولیس تھانہ جہانیاں کا موثر گشت نہ ہونے سے علاقہ مکین لٹنے،پٹنے اور جانی نقصان اٹھانے پر مجبور ہونے لگے ہیں گشت پر بغیر افسران کے ڈرائیور اور رضاکار من پسند ہوٹلوں اور پٹرول پمپوں پر سکون کرنے میں مصروف رہتے ہیں،شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال رانا عمر فاروق سے فوری نوٹس لینے اور جہانیاں میں کرائم فائٹر آفیسر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔