ملتان : اراضی تنازعہ ‘ مخالفین کا کچہری میں ہنگامہ ‘ تشدد

ملتان : اراضی تنازعہ ‘ مخالفین کا کچہری میں ہنگامہ ‘ تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصو صی ر پورٹر) دو سرکاری ملازمین نے آپسی لڑائی کرکے کچہری کو میدان جنگ بنادیا۔ تھپڑوں اور مکوں سے ایک دوسرے کی خوب درگت بناڈالی۔ ڈپٹی (بقیہ نمبر25صفحہ6پر )
کمشنر دفتر کے کلرک ندیم اور تھانہ سیتل ماڑی پولیس ملازم عدنان کا اراضی کا تنازعہ ہے اور دونوں آپس میں قریبی رشتے دار ہیں گزشتہ روز ریونیو کورٹ میں پیشی پر آئے تھے۔ آپس میں تلخ کلامی کا واقعہ شدید جھگڑے میں تبدیل ہوگیا۔جھگڑے کے دوران پولیس اہلکار عدنان اور ڈی سی آفس کلرک ندیم کے کپڑے بھی پھٹ گئے۔ دونوں نے ایک دوسرے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔تھپڑوں اور مکوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ تاہم قریب کھڑے لوگوں نے بیچ بچا کرایا۔ دونوں ملازم آپس میں قریبی رشتے دار ہیں جن کا اراضی کا تنازعہ ہے دونوں نے قانونی کارروائی کے لئے مشاورت شروع کردی ہے۔ لڑائی کے واقعے پر کچہری پولیس جب موقع پر پہنچی تو کلرک ندیم اسکا بھائی اور دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے تھے