ٹبہ سلطان پور ‘ میٹ شاپ پر چھاپہ ‘ 5من بدبودار گوشت برآمد ‘ قصاب گرفتار
میلسی (نامہ نگار)باسی اور بد بو دار بیمار گوشت بیچنے والا قصاب (بقیہ نمبر26صفحہ6پر )
گرفتار کرلیا گیا میلسی سرکل تھانہ ٹبہ سلطان پورنے "دی پنجاب اینیمل سلاٹر کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیل کے مطابق پولیس نے اطلاع ملنے پر چوک میتلا میں قصاب چک نمبر141/10آر کے محمد عثمان کی میٹ شاپ پر چھاپہ مارا جہاں 5 من بد بو دار گوشت مو جود تھا ۔جس پر ویٹرنری ڈاکٹر ٹبہ سلطان پور سے گوشت چیک کرایا گیا جنہوں نے اسے حفظان صحت کے لیے نقصان دہ قرادیا جس کے بعد گوشت تلف کر دیا گیا