کپاس پیداوار بڑھانے کا منصوبہ ‘ مینجمنٹ مرحلہ شروع 

کپاس پیداوار بڑھانے کا منصوبہ ‘ مینجمنٹ مرحلہ شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر ) سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا ہے کہ سرکاری زرعی فارمز کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے متعدد عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے متعلقہ افسران کو قابل عمل تجاویز پیش کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔باغات اور فصلوں کے فیلڈ ٹرائلزپر عصرحاضر کے مطابق دنیا میں رائج جدیدٹیکنالوجی کا استعمال(بقیہ نمبر14صفحہ6پر )
 کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ تجرباتی فارم بمبے والا میاں چنوں ضلع خانیوال میں مقامی کاشتکاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے حصول اوراستعمال کیلئے درکار وسائل وفنڈ ز فراہم کردئیے جائیں گے۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کوہدایت دیتے ہوئے کہا کہ باغات و فصلوں کی مختلف مراحل پر سائنسی بنیادوں پر نگہداشت بارے رہنمائی فراہم کرنے کیلئے کاشتکاروں کو فارمز پر لگائے گئے فیلڈ ٹرائلز کے باقاعدگی سے دورے کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایووکیڈو بڑا قیمتی پھلدار پودا ہے جس کے ٹرائلز اس علاقے میں بھی لگائے جائیں اور کامیابی کی صورت میں نرسری تیارکرکے کاشتکاروں کو فراہم کی جائے۔مختلف پھلوں کے نئے باغات لگانے کے طریقوں بارے بھی کسانوں کی رہنمائی کی جائے۔اس موقع پر انہوںنے متعلقہ افسران کومزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مختلف پھلوں کے اعلیٰ نسل پودے تیار کرکے کسانوں کو فراہم کئے جائیں۔پھلوں پر جدید ٹیکنالوجی کے استعمال بارے کاشتکاروں کو عملی مظاہرے کرکے دکھائے جائیںتاکہ وہ اپنے باغات میں بھی ایسے عوامل پرعملدرآمد سے بہتر اور زیادہ منافع حاصل کرسکیں۔سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے اپنے خطاب میں کہاکہ اس سال کو حکومت پنجاب نے کپاس کی بحالی کا سال قرار دیا ہے جس کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرانتظامیہ اور محکمہ زراعت کے افسران و عملہ کی کا وشیں اور کاشتکاروں کی محنت رنگ لائی جس کی بدولت10 سال بعد 45لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ کپاس کے زیر کاشت لایا گیا ہے۔اب کپاس کی مینجمنٹ کا اہم مرحلہ شروع ہوچکا ہے جس کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی ماہرین کے علاوہ زرعی یونیورسٹیوں سے 2ہزار انٹرنیزکی خدمات حاصل کی جارہی ہیں تاکہ کھیت کھیت پہنچ کر کاشتکاروں کی رہنمائی کی جاسکے۔