ضلع کچہری ملتان اے ٹی ایم کمرہ میں خاتون وکیل پھنس گئیں ‘ طبیعت ناساز
ملتان(خصو صی ر پورٹر)ضلع کچہری ملتان میں الائیڈ بینک کی اے ٹی ایم مشین کے کمرہ میں خاتون وکیل پھنس گئیں۔ ایک گھنٹے کی تگ و دو کے بعد اے ٹی ایم مشین بوتھ کا(بقیہ نمبر16صفحہ6پر )
دروازہ توڑ کر خاتون وکیل کو باہر نکالا گیا، ثنیہ نامی خاتون وکیل اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلوانے گئیں تو دروازہ لاک ہوگیا، خراب ائیر کنڈیشنڈ کے باعث شدید گرمی میں اے ٹی ایم مشین کے اندر خاتون وکیل کی طبیعت ناساز ہوگئی ، بینک کی جانب سے ناقص سہولیات پر بار عہدیداران نے بینک کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا ہے