ٹرالر کی زد میں آکر بچہ جاں بحق ‘1لاش برآمد
ملتان ‘ کوٹ ادو ( وقائع نگار ‘ تحصیل رپورٹر ) ویلرٹرالرکی زدمیں آکر5سالہ بچہ جاں بحق،ورثا نے اتفاقی حادثہ قراردیتے ہوئے ٹرالرڈرائیورکو معاف کردیا،نواحی علاقہ سلطان کالونی کے رہائشی محمدجاوید کا5سالہ بیٹامحمد اشفاق روڈکراس کرتے ہوئے 22 ویلر ٹرالر کے نیچے آگیا ہے جس کے نتیجہ میں بچہ موقع پر کرش ہو کر جان بحق ہوگیا,اطلاع پرریسکیو 1122موقع پرپہنچ(بقیہ نمبر17صفحہ6پر )
گئی اور سٹاف نے ڈیڈ باڈی کو 22 ویلر ٹرالر کے نیچے سے نکال کر نعش کو ہسپتال لے جانا چاہا جس پر لواحقین نے اتفاقی حادثہ قرار دیتے ہوئے قانونی کاروائی سے انکار کر دیا ریسکیو سٹاف نے ڈیڈ باڈی کو لواحقین کے اصرار پرانکے گھرشفٹ کردیا ہے ۔ جبکہ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں نامعلوم نوجوان کی لاش ملی ہے ۔جو شکل سے بظاہر نشئی لگ رہا ہے ۔اور تاحال اسکی شناخت بھی نہیں ہوسکی۔ اور جسم پر زخم وغیرہ کے نشان بھی نہیں ہیں۔پولیس لاش قبضے میں لیکر نشتر ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دی یے