بہاولپور کی تعمیرو ترقی ‘ ایجنڈا تیار سٹوڈنٹ یونین پر پابندی غلط فیصلہ ‘ سید ذیشان اختر کا تقریب سے خطاب
بہاولپور( بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ بیورو، نمائندہ پاکستان)جماعت اسلامی جمہوری روایات کی امین ہے اور چاہتی کہ (بقیہ نمبر30صفحہ6پر )
تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا ہو جائے۔سیاسی استحکام پاکستان کی معاشی خوشحالی اور سالمیت کیلئے ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار بہاولپور کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت نائب امیر جماعت اسلامی pp254 سید ذیشان اختر نے ادراک فورم بہاولپور کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں صدر ادراک فورم انور گرے وال،چیئرمین عبدالخالق قریشی،وائس چیئرمین اے۔ڈی۔سہیل،جنرل سیکرٹری انعام الحق راشد،نائب صدر ذیشان لطیف اور جماعت اسلامی بہاولپور کے میڈیا کوآرڈینیٹر عارف عاصم نے شرکت کی۔اس موقع پر سید ذیشان اختر نےاپنے زمانہ طالب علمی اور سیاسی سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بنیادی مسئلہ نا اہل سیاسی قیادت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سٹوڈنٹ یونینیز پر پابندی ایک غلط فیصلہ تھا اور سیاسی قیادت کا قحط اسی فیصلے کا شاخسانہ ہے۔اپنی آ ئندہ سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سید ذیشان اختر کا کہنا تھا کہ اس دفعہ جماعت اسلامی تمام سیٹوں پر اپنے امیدوار ضرور کھڑے کرے گیا۔ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی واحد جماعت ہے جو نظریاتی اساس رکھتی ہے۔بہاولپور میں ان کا سلوگن ہے ??بدلیں گے بہاولپور،، جس کے تحت انہوں نے اپنا 13 نکاتی منشور جاری کر دیا ہے۔جس میں بہاولپور صوبہ کی بحالی،ٹیکس فری انڈسٹریل زون،صحت و تعلیم کی سہولیات،خاص طور پر خواتین کی تعلیم اور انہیں باعزت روزگار کی فراہمی،اقلیتی برادری اور خواجہ سرا کمیونٹی کی بہتری کے لئیے اقدامات شامل ہیں۔تقریب کے اختتام پر صدر ادراک فورم انور گرے وال نے سید ذیشان اختر کی آ مد کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ڈاکٹر سید وسیم اختر (مرحوم) کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بہاولپور کے عوام کی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھیں گے۔تقریب کے اختتام پر سید ذیشان اختر کو ادراک فورم بہاولپور کی جانب سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔