صوبہ بھر میں زکوٰة فنڈز کی تقسیم ‘ مانیٹرنگ بھی شروع 

صوبہ بھر میں زکوٰة فنڈز کی تقسیم ‘ مانیٹرنگ بھی شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سٹی رپورٹر)پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں زکوة فنڈ کی تقسیم شروع ہوگئی حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں برائے سال 2022-23 زکوة فنڈ کی تقسیم کا عمل جاری ہے، اس سلسلہ میں ضلع ملتان کے 7 ہزار 6 سو 44 مستحقین زکو ةکو 18 ہزار روپے سالانہ فی کس گزارہ الاﺅنس بذریعہ ایزی پیسہ ادائیگی کی جا رہی ہے۔ اسی طرح ضلع ملتان کے 364 نابینا افراد کے 24 ہزار روپے فی کس بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ زکوة آفیسر(بقیہ نمبر36صفحہ6پر )
 ملتان مہر محمد اسماعیل سیال نے ضلع ملتان کی ایزی پیسہ فرنچائز کی مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا ہے، انہوں نے گزشتہ روز ایزی پیسہ شاپس پر زکوة کی مد میں مستحقین کی جانب سے امداد کے حصول کے عمل کا جائزہ لیا۔ دریں اثنا سیکرٹری زکو وعشر پنجاب، ایڈ منسٹریٹر زکو و عشر پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ملتان کی طرف سے سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ ایزی پیسہ زکوة کی پوری ادائیگی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی