پشاور کے شہریوں نے وفاقی بجٹ کو مسترد کردیا
پشاور (سٹی رپورٹر) صوبائی دارلحکومت پشاور کے شہریوں نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے ملا جلا ردعمل دیا ہے شہریوں نے بجٹ میں ریلیف نہ ملنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے شہریوں کا وفاقی بجٹ کے حوالے سے کہنا تھا کہ بجٹ صرف امیروں اور سرمایہ داروں کے لئے ہوتا ہے، ہمیں صرف دال چنا سبزی دودھ پٹرول وغیرہ سستی ملنی چاہئیے شہریوں کے مطابق بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کے لئے کچھ خاص نہیں ہوتا۔ غریبوں کے ساتھ ہمیشہ مذاق ہی ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ہر دفعہ بجٹ میں ٹیکسز لگا لئے جاتے ہے۔ ہمیں کیا ریلیف دیا گیا ہے شہریوں نے کہا کہ متواسط طبقہ کو ریلیف دینے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھانے کیساتھ ساتھ مہنگائی کو کم کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھانا نا گزیر ہے۔