حلقہ کے عوام کی خدمت ہی سیاست کا مقصد ہے، مدثر قیوم ناہرا

حلقہ کے عوام کی خدمت ہی سیاست کا مقصد ہے، مدثر قیوم ناہرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگی راہنماءحاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے اور چوہدری عرفان بشیر گجر سابق ایم پی اے نے اعوان چوک گوجرانوالہ سے باغ چوک شیخوپورہ تک کارپٹ روڈ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم عوامی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں ہماری سیاست کا مقصد علاقہ کی تعمیر وترقی اور عوام کی فلاح وبہبود ہے۔ تتلے عالی کارپٹ روڈ قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول چلڈرن پارک پاسپورٹ آفس سمیت ہر محلے اور گا¶ں میں ترقیاتی کام شروع ہیں یعنی 2018 سے رکا ہوا ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ اس موقع پر سٹی صدر اقبال صدیق سدھو، یوتھ ونگ کے سیٹھ علی حمزہ، مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے حسیب عارف سراءچوہدری محمد آصف مٹو، چوہدری فدا حسین ورک، چوہدری گلزار احمد باٹھ، چوہدری محمد فاروق گوجر، مدثر ستار انٹال نے کہا کہ ناہرا برادران ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کے باعث حلقہ کے مقبول ترین اور عوام کے دلوں پر راج کرنے والے لیڈر بن چکے ہیں۔ عوام ان کی قیادت پر مطمئن ہے۔ انہوں نے اپنے ایم پی اے شپ کے دور میں یہ روڈ پہلی بار تعمیر کروائی تھی اور اس کی باقاعدگی سے مرمت ہوتی رہی مگر پی ٹی آئی کے دور حکومت میں عدم توجہ کی وجہ سے یہ روڈ تقریباً ختم ہو گئی تھی جو ناہرا برادران نے میاں محمد شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی اسے منظور کروا کر دوبارہ اس کی تعمیر کروائی ہے۔ یاد رہے کہ اس 43 کلومیٹر لمبی روڈ پر سوا دو ارب روپے لاگت آئی ہے یہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مشترکہ منصوبہ ہے۔
مدثر قیوم ناہرا