تخت بھائی ،پولیس پر فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی ،جوابی فائرنگ میں ملزم جاں بحق
تخت بھائی( تحصیل رپورٹر) تخت بھائی کے علاقہ جھنڈئی خامار اڈہ میں پولیس کی دوران گشت تلاشی نہ دینے پر ملزم نے فائرنگ کر کے پولیس کانسٹیبل کو شدید زخمی کردیا پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم مارا گیا۔ پولیس کانسٹیبل کو شدید زخمی حالت میں ایم ایم سی مردان منتقل کر دیا۔اطلاعات کے مطابق پولیس اسٹیشن ساڑوشاہ کی حدود جھنڈئی خامار اڈہ میں کانسٹیبل عمران اور کانسٹیبل نیک زمان موٹر سائیکل پر دوران ڈیوٹی گشت کررہے تھے کہ اس دوران دو مشکوک افراد سرتاج منیر ولد حبیب اللہ سکنہ شیرنگل ضلع اپر دیر جبکہ دوسرا نامعلوم ساتھی کو روکا اور ان کو تلاشی دینے کا کہا اس دوران اس نے تلاشی دینے کی بجائے پولیس سے تکرار شروع کر کے پستول نکال کر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل عمران ولد شیر علی شدید زخمی ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے سرتاج منیر ولد حبیب اللہ موقع پر ہلاک ہو گیا۔ زخمی کانسٹیبل کو ایم ایم سی ہسپتال مردان منتقل کر دیا واقعے کی اطلاع ملتی ہی پولیس اسٹیشن ساڑوشاہ کے ایس ایچ او بشیر خان اور پولیس اسٹیشن تخت بھائی کے ایس ایچ او خائستہ رحمان خان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ساڑوشاہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے فرار ہونے والے دوسرےملزم کی تلاش اور کیس کی تفتیش شروع کردی۔