غیر ملکی سگریٹ بیچنے پر متعدد دکانوں سے سینکڑوں سگریٹس تحویل میں لیکر تلف
پشاور (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے پراجیکٹ کوارڈینیٹر ٹوبیکو اجمل شاہ اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں کے ہمراہ پلوسی اور فارسٹ بازار میں تعلیمی مراکز کی حدود میں تمباکو نوشی مصنوعات فروخت کرنے اور غیر ملکی سگریٹ بیچنے پر متعدد دکانوں سے سینکڑوں سگریٹس تحویل میں لیکر تلف کردئیے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے دکانداروں کو خبردار کیا کہ وہ 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ نہ بیچیں اور خصوصاتعلیمی اداروں کے قریب 50 میٹر کی حدود میں تمباکو مصنوعات فروخت نہ کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔