پرانے شیڈول پر بجلی بحال نہ کی گئی تو پاک افغان شاہراہ بند کر دینگے :بارہ ایکشن کمیٹی

  پرانے شیڈول پر بجلی بحال نہ کی گئی تو پاک افغان شاہراہ بند کر دینگے :بارہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      باڑہ(نمائندہ پاکستان) اگر ہمیں چار گھنٹے کی بجلی پرانے شیڈول پر بحال نہ گئی تو مجبوراً پاک آفغان شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کر دینگے، باڑہ ایکشن کمیٹی اور باڑہ سیاسی اتحاد کی دھمکی۔ باڑہ سیاسی اتحاد اور باڑہ ایکشن کمیٹی نے باڑہ پریس کلب میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ عوام کے ساتھ ٹیسکو بار بار ظلم و ستم کرتی ہیں اور ہر پانچ گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی بجلی مہیا کرتی ہے جس میں بھی مسلسل لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے جس کو واپس سات تا گیارہ بجے شیڈول پر بحال کیا جائے بصورت دیگر پہلے ہی سے مشتعل عوام بھر احتجاج کرتے ہوئے پاک آفغان شاہراہ کو اور باڑہ بجلی گرڈ سٹیشن مکمل طور پر بند کر دینگے۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے ساتھ سالانہ ایک سو دس ارب روپے اور اس کے علا¶ہ تین فیصد این ایف سی میں حصہ سمیت سالانہ ترقیاتی منصوبوں میں بھی وعدے کئے گئے مگر ہم ٹیسکو سے چوبیس میں صرف چار گھنٹے کی بجلی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پریس کانفرنس کے شرکاءمیں باڑہ سیاسی اتحاد کے زاہد اللہ، خان ولی، عطاءاللہ، صدیق چراغ، حاجی ابراھیم اور وسیم شامل تھے۔