جنوبی وزیر ستان ،بھرے بازار میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق ،3 شدید زخمی
ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان: وانا کے بھرے بازار میں فائرنگ ایک شخص جان بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے، قانون نافذ کرنے والے ادارے گورنمنٹ رٹ بحال کرنے میں مکمل طور پر ناکام، تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان (لوئر) کے علاقہ وانا بازار میں روڈ ٹھیکے کے تنازعے پر دو فریقین کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جان بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا، واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان میں گزشتہ ایک عرصہ سے شدید بدامنی کی لپیٹ میں ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی انتہائی ناقص ہونے کے باعث گورنمنٹ رٹ کمزور پڑھ چکی ہے اور محکمہ پولیس کی کارکردگی صرف رپورٹ درج کرنے تک محدود ہے۔